نئی دہلی28اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے بھاجپائی لیڈر اور ریاستی وزیر راجیش مونت کے تعلق سے سیکس سی ڈی کیس کو لے کر چھتیس گڑھ کی سیاسی فضا کشیدہ ہوگئی ہے۔ ریاست کی کانگریس پار ٹی نے جہاں ان سے استعفی مانگا ہے وہی کانگریس کے ریاستی صدر بھوپیش واگھیل پر بھی اس سی ڈی معاملہ کے تحت کیس درج کیاگیاہے۔ وہیں گرفتار صحافی و نودورما کو چھتیس گڑھ پولیس گرفتار کرکے تین دنوں کے ریمانڈپر رائے پورپہنچی ہے ۔
خیال رہے کہ صحافی ونود و رماکو ان کے گھر غازی آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ونود ورما پر الزام ہے کہ انہوں نے بی جے پی کے کارکن کو فون کرکے ایک سیکس سی ڈی ہونے کی بات کر کے رقم کامطالبہ کیا۔مطالبہ پورا نہ کرنے کی صورت میں سی ڈی کو عام کرنے کی دھمکی دی۔ وہیں ریاستی وزیر راجیش مونت نے اس سی ڈی کو فرضی قرار دیا ہے اور کسی بھی ایجنسی کے ذریعہ جانچ کرنے کا بھی چیلنج کیا ہے ۔تاہم کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اس کی مذمت کرتے ہوئے ونود ورما کی گرفتاری کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔